میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی اجلاس میں پھٹے فیس ماسک پر ہنگامہ آرائی

سندھ اسمبلی اجلاس میں پھٹے فیس ماسک پر ہنگامہ آرائی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ اسمبلی اجلاس کے فیس ماسک پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، رکن اسمبلی کو پھٹا ہوا ماسک تھما دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں فیس ماسک پر ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، جی ڈی اے رکن عارف جتوئی نے پھٹا ہوا ماسک دکھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمیں یہ ماسک فراہم کیا ہے۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ فیس ماسک موجود ہے میں اپنا نہیں دے سکتا، اگر میں نے اپنا ماسک دیا تو وہ بھی خراب ہوجائے گا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے عارف جتوئی سے کہا کہ ماسک موجود ہیں آپ کو دوسرا ماسک مل جائے گا، آغا سراج نے سوال کیا کہ پھٹا ہوا ماسک آپ کو کس حکومت نے دیا؟دوسری جانب اجلاس کے دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اسکول ایجوکیشن میں 1170 ملازمین فوتی کوٹہ پر بھرتی کیے، جب کوئی ملازم انتقال کرے تو گریڈ 12 تک ملازمت دیتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ جو جس گریڈ کا اہل ہوتا ہے اس کو اس گریڈ پر ملازمت دی جاتی ہے، اساتذہ کی 37 ہزار آسامیاں ہیں، اساتذہ کی تنظیمیں عدالت گئیں، عدالت کے حکم پر دوبارہ رولز بنائے، اب اس کے مطابق بھرتیاں کریں گے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن اسمبلی رابعہ اظفر نے اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں