کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ‘ سیکیورٹی ہائی الرٹ
شیئر کریں
شہر قائد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا اور مختلف علاقوں میں سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور کلفٹن کے علاقے میں متعدد راستوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کلفٹن میں سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں ہیں کیونکہ وہاں مختلف ممالک کے قونصل خانوں کے دفاتر واقع ہیں، سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ رہے ہیں۔اس سے قبل ہی کراچی کے جٹ لینڈ لائنز میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا، شہید اے ایس آئی کی شناخت غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے، مقتول آرٹلری میدان تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات تھا۔ایس آئی کیاہلخانہ کا کہنا ہے کہ چار پانچ سال پہلے بھی غلام محمد پر حملہ ہوا تھا تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارہی ہیں، علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کاریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 29 جون کو دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔