میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہتھیار کی سیاست نہیں کرینگے، الطاف حسین کو لڑکوں کی لاشیں چاہیے، مصطفی کمال

ہتھیار کی سیاست نہیں کرینگے، الطاف حسین کو لڑکوں کی لاشیں چاہیے، مصطفی کمال

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے تحت مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں ڈولفن کے انتخابی نشان کے سلسلے میں تقریب رونمائی منعقدہ کی گئی جس میں پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد، انیس ایڈوکیٹ ، وائس چیئر مین وسیم آفتاب ، افتخار رندھاوم اشفا ق منگی ا سمیت دیگر ذمہ داران وکارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب رونمائی سے خطاب کر تے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی بتدریج بڑھنے والی جماعت ہے جس میں ہر روز لوگ شامل ہو رہے ہیں پاک سرزمین پارٹی ایک رات میں یا چند دنوں میں پاکستان کی بڑی عوامی جماعت نہیں بنی بلکہ کئی مراحل طے کئے ہیں 2018میں ڈولفن کے نشان کے ساتھ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی سب بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی تاریخ گواہ ہے کہ1999 میں راتوں رات پارلیمنٹ میں 90 فیصد مینڈیٹ رکھنے والی جماعت اگلے دن سب کچھ کھو بیٹھی تھی اورق لیگ اگلے دن ہی دس سال کے لئے ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آگئی تھی۔ پھر2008 میں یہی منظر الٹ کر سامنے آیا تھا، پی ایس پی راتوں رات نہیں بنی اس لیے راتوں رات ختم بھی نہیں ہو سکتی ہمارے ساتھ اللہ کی طاقت اور مدد ہے کوئی دنیاوی طاقت پاک سر زمین پارٹی ختم نہیں کر سکتی،۔انہوں نے کہاکہ اب تک ہمارے 4 کارکنان کو شہید کیا جا چکا ہے ،ہمارے دو کارکنان کو قصبہ علی گڑھ کے علاقے میں شہید کیا گیا کارکنان کی شہادت پر بھی ہم نے صبر کیا اور کارکنان کومشتعل ہونے سے روکاہم کبھی ہتھیاروں اور قتل و غارتگری کی سیاست نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ ندیم مولانا اور راشد لال کا خون کسی شرابی کے لئے فطرہ، زکوۃ یا کھالیں جمع کرتے ہوئے نہیں بہا ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ہم نے یہ خون اللہ کے حضور پیش کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا ڈرامہ کر کے الطاف حسین کی شکست خوردہ سیاست کو دوبارہ زندہ کیافاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان نہ بناتے تو الطاف حسین کارکنان کو شہید نہیں کروا سکتا تھا انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان الطاف حسین کا سیاسی ونگ ہے۔ الطاف حسین کو ان لڑکوں کی بھی لاشیں چاہئیں جن سے وہ کارکنان کو شہید کروا رہا ہے پی ایس پی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈر کر حق کی راہ سے نہیں ہٹے گی تقریب س سے خطاب کرتے ہوئے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ یہ دو لوگوں کی پارٹی ہے یہ واپس چلے جائیں گے آج ان کا باب بند ہو گیا اورڈولفِن کا انتخابی نشان پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان کے لئے اللہ کا تحفہ ہے انہوں نے کہاکہ ڈولفِن کا نشان کسی مسلک، مذہب یا لسانی سیاست کا ترجمان نہیں ہے بلکہ ڈولفِن کا نشان پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا ہے توپاکستان کی عوام بالخصوص اردو بولنے والے ڈولفِن پر مہر لگا کر پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنائیں سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد، سینئر وائس چیئر مین انیس ایڈوکیٹ نے کہاکہ 2018 میں شکست خوردہ عناصر کو گھر تک پہنچائیں گے ، انہوںنے ندیم مولانا اور راشد لال کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی اور ان کے مشن کو لیکر اگے بڑھنے ،عزم کا اعادہ کیا انہوں نے کہاکہ آج کا دن ہمارے لئے خو شی کا دن بھی ہے کیونکہ ڈولفِن ہر اس شخص کی پہچان بنے گا جو ملک میں امن و امان کا خواہاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں