اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہ کرنے پر امریکہ پرتنقید ،نیتن یاہو کی ویڈیو وائرل
شیئر کریں
اسرائیلی وزیر اعظم کی سامنے آنے والی ویڈیو جس میں وہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہ کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اب وائٹ ہاؤس کو کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں نیتن یاہو کی آئندہ تقریر کے حوالے سے تشویش لاحق ہوگئی ہے ۔ ویب سائٹ پولیٹیکو کی طرف سے شائع رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم غزہ میں حماس کے خلاف جنگ کی خاطر خواہ حمایت نہ کرنے کے بہانے صدر جو بائیڈن پر تنقید کرنے کے لیے سیشن کا استعمال کر سکتے ہیں۔نیتن یاہو تقریر اگلے مہینے کریں گے اور اس میں وہ دوبارہ انتخاب لڑنے والے صدر کے لیے سفارتی طور پر پیچیدہ اور سیاسی طور پر خطرناک منظر پیدا کر سکتے ہیں۔ ایک سینئر اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کو اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے نیتن یاہو کی ویڈیو بالکل بھی مددگار نہیں تھی۔ اس ویڈیو سے کانگریس کے سامنے معاملہ مزید خراب ہو سکتا ہے ۔ ایک اور سینئر اہلکار نے زیادہ واضح طور پر کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ نیتن یاھو کیا کہیں گے ۔