میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاقت آباد سپرمارکیٹ کو خفیہ طور پر کیوں ڈی سیل کیا گیا؟(ایس بی سی اے کی پراسرار خاموشی)

لیاقت آباد سپرمارکیٹ کو خفیہ طور پر کیوں ڈی سیل کیا گیا؟(ایس بی سی اے کی پراسرار خاموشی)

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

طوفان کے خدشے کے پیش نظر مخدوش قرار دے کر مارکیٹ سیل کی گئی، 700 سے زائد دکانیں ہیں
بیسمنٹ میں سیوریج پانی بھرنے سے بیم متاثر،ڈی سی سینٹرل ،ایس بی سی اے کوئی موقف دینے کیلئے تیار
عمارت مخدوش نہیں تو سیل کیوں ہوئی مخدوش ہے تو ڈی سیل کرنا جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، شہری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)طوفان کے پیش نظرمخدوش قراردے کرسیل کی جانیوالی لیاقت آباد کی سپرمارکیٹ کوخفیہ طورپرڈی سیل کردیاگیا۔ایس بی سی اے اورانتظامیہ اس حوالیسیکوئی بھی موقف دینیکوتیارنہیں تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کا پراسرار اقدام ۔مخدوش قرار دے کر سیل کی گئی سپر مارکیٹ ڈی سیل ہوگئیگزشتہ روز عمارت کو خفیہ طور پرڈی سیل کردی گئی ۔مخدوش عمارت میں سات سو سے زائد دکانیں گودام ہیں ۔عمارت میں چار سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں مخدوش عمارت کیسے ڈی سیل ہوئی کوئی وضاحت دینے کو تیار نہیں ۔بیسمنٹ میں سیوریج پانی بھرنے سے بیم متاثر ہوئے ہیں ۔ڈی سی سینٹرل ،ایس بی سی اے کوئی موقف دینے کے لئے تیار نہیں۔ شہریوں کا موقف ہے کہ عمارت مخدوش نہیں تو سیل کیوں ہوئی مخدوش ہے تو ڈی سیل کرنا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں