میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقوام متحدہ ڈس انفارمیشن کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے

اقوام متحدہ ڈس انفارمیشن کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غلط معلومات اور ان کے نیٹ ورکس کا پتہ لگانے، تجزیہ کرنے اور بے نقاب کرنے کے لیے حکومتوں اور ان کے متعلقہ اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہاقوام متحدہ ڈس انفارمیشن کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے،اسک فورس بین الاقوامی سطح پر غلط معلومات کی روک تھام کے لیے رکن ممالک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل بات چیت کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے فروغ اور تحفظ کے لیے ‘ڈس انفارمیشن’ کا مقابلہ کرنے والے گروپ آف فرینڈز کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو عوام اور نجی حیثیت میں آن لائن اور آف لائن غلط معلومات کی روک تھام کے لیے ایک بین الاقوامی لائحہ عمل ہونا چاہیے، تجاویز دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کی جانب سے فروغ دی جانے والی معلوماتی مہموں کے ذریعے عوامی آگاہی بڑھانے اور غلط معلومات کے خلاف سماجی مزاحمت اور لچک پیدا کرنے پر زور دیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غلط معلومات اور ان کے نیٹ ورکس کا پتہ لگانے، تجزیہ کرنے اور بے نقاب کرنے کے لیے حکومتوں اور ان کے متعلقہ اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں