میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث بینک ملازمین پرمشتمل گروہ بے نقاب

کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث بینک ملازمین پرمشتمل گروہ بے نقاب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث بینک ملازمین ودیگر پرمشتمل گروہ بے نقاب کردیا، اب تک 60سے زائد متاثرہ شہریوں سامنے آ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کی اور نجی بینک کے3ملازمین کو گرفتار کرلیا، ملزمان کریڈٹ کارڈفراڈ کے ذریعے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق اب تک 60 سے زائد متاثرہ شہریوں سامنے آ چکے ہیں، گرفتار ملزمان کا گروہ انتہائی ہوشیاری سے جعلسازی کیاکرتا تھا، فراڈ میں نجی بینک ملازمین سمیت گروہ میں کوریئرکمپنی کا ڈلیوری بوائے اور ایجنٹ بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق گروہ 2 سال سے فراڈ کی وارداتیں کررہاتھا، گروہ کے کارندے کریڈٹ کارڈ شہریوں کے قومی شناختی کارڈ پر بنواتے اور کورئیر کمپنی کا ملازم کریڈٹ کا خود ہی رکھ کر گروہ کے حوالے کرتا تھا جبکہ نجی بینک ملازم جعلی دستخط کرتا اور خفیہ معلومات شیئرکرتاتھا۔گروہ میں نجی بینک کے کریڈٹ کارڈ ڈپارٹمنٹ کا سیلز سیکشن کا افسربھی شامل تھا ، اب تک متاثرہ شہریوں کی ایک کروڑسے زائد رقم نکالی جا چکی ہے، نجی بینک افسرکی ذمہ داری جعلی دستاویزات کی تصدیق کرنا ہوتی تھی، کوریئرکمپنی کا ملازم شناختی کارڈ کی تصدیق اور دستاویزات حاصل کرتاتھا۔ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ ہر کریڈٹ کارڈ کی زیادہ سے زیادہ لمٹ پر یہ رقم نکالا کرتے تھے ،کیس سے جڑے 3 ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزیدکی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں