میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حج پر جانیوالوں کو قرنطینہ میں رہنا ہو گا ، سعودی حکومت کا اعلان

حج پر جانیوالوں کو قرنطینہ میں رہنا ہو گا ، سعودی حکومت کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ رواں سال عازمین حج کو حج کے بعد قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ جبکہ امسال صرف 10 ہزار لوگ حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ امسال عازمین حج کو حج کے بعد ایک خاص عرصے تک گھروں میں محدود رہنا ہوگا۔وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حج پر جانے سے پہلے عازمین کا مکمل طبی معائنہ ہوگا نیز حج کے بعد انہیں خود کو گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال 65 سال سے کم عمر افراد کے علاوہ ان لوگوں کو حج پر جانے کی اجازت ہوگی جو مستقل بیماریوں سے محفوظ ہیں۔ وبائی امراض سے پاک حج موسم کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے حج کو وبائی امراض سے پاک رکھنے کے لیے ہمارے پاس طویل تجربہ ہے۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حج موسم کے لیے وزارت نے سخت صحت منصوبہ بنایا ہے جس پر مکمل طور پر عمل ہوگا۔ امسال مشاعر مقدسہ میں کام کرنے والے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوگا نیز حج کے ایام کے دوران بھی وہاں موجود تمام افراد کا معائنہ ہوتا رہے گا۔ان کا کہنا تا کہ وبائی امراض کے انسداد کے لیے ایک ہسپتال صرف کورونا کے لیے مختص ہوگا جسے تمام سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔دوسری طرف وزیر حج وعمرہ نے کہا ہے کہ امسال حج کے لیے مختلف منصوبہ بنایا ہے، ہم محفوظ حج موسم کو یقینی بنائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں