ایس ایس پی فرخ لنجار کی تعیناتی کے ساتھ ڈکیت سرگرم ہوگئے
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) نئے ایس ایس پی کی آمد، ایک ہی دن میں تھانہ نسیم ننگر کی حدود میں چار ڈکیتی کے واقعات، حالی روڈ کا رہائشی امتیاز موٹر سائیکل، مکہ پلازہ کا اسد ملک اور حسینین نقد رقم اور موبائل فون سے محروم، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں نئے ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار کی تعینات ہونے ساتھ ہی جرائم پیشہ افراد بلوں سے باہر آگئے ہیں، تھانہ نسیم ننگر کی حدود میں ایک ہی دن میں چار جرائم کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق حالی روڈ کے رہائشی امتیاز علی یوسفزئی سے دو نامعلوم مسلح افراد بچا بند سے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل اور تین ہزار نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے، مکہ پلازہ کے رہائشی سے دو نامعلوم مسلح افراد اسلحے کے زور پر موبائل فون اور 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ سحرش ننگر کا رہائشی حسنین اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے، ریونیو کالونی کے قریب جوگی گوٹھ کے رہائشی جاوید علی کاندھڑو کی گھر میں نامعلوم چوروں نے گھس کر چار تولے سونا، موبائل فون اور 55 ہزار چوری کرکے فرار ہوگئے، گھر مالک کے مطابق وہ گاؤن گئے ہوئے تھے واپس آئے تو تولے ٹوٹے ہوئے تھے، حیدرآباد شہر میں جرائم کی بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں.۔