میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیا آئی ایم ایف پروگرام، پاکستان کو اہداف مل گئے

نیا آئی ایم ایف پروگرام، پاکستان کو اہداف مل گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے پاکستان کو معاشی اصلاحات کے نئے اہداف مل گئے ۔ نجکاری، توانائی کے شعبے اور ایف بی آر میں اصلاحات اہم اہداف میں شامل ہیں، بجٹ کے خدوخال اور اگلے سال ٹیکس وصولیوں کے ٹارگٹ سے بھی آئی ایم ایف نے پاکستان کو آگاہ کردیا۔نئے قرض پروگرام پر مزید بات چیت کی گئی، اصلاحات اور اہداف کو پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام پر مذاکرات جون کے آخر میں ہوں گے ، کوشش ہے کہ یکم جولائی سے پہلے معاہدہ ہوجائے ۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان مذاکرات سے پہلے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں