میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوم نے عمران خان کوقانون کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیاتوسب چھپ گئے،رانا ثنا اللہ

قوم نے عمران خان کوقانون کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیاتوسب چھپ گئے،رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی اسی طرح ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیلیڈرغائب، موبائل فون بند، کوئی کارکنوں کی خیریت نہیں پوچھ رہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ کسی نے نہیں عمران خان نے اپنے آپ کوخودانجام تک پہنچایا،پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی اسی طرح ختم ہورہی ہے،ان کیلیڈرغائب،موبائل فون بند،کوئی کارکنوں کی خیریت نہیں پوچھ رہا۔فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم نیانہیں قانون کے کٹہر یمیں لانیکافیصلہ کیاتوسب چھپ گئے،شہدائکی نشانیوں اوریادگاروں کوآگ لگائی،شہدائکی یادگاروں کی بیحرمتی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل الیکشن بھی لڑتے تھے،مخالفین کااحترام بھی کرتے تھے،کیا تم کہتے نہیں رہے کہ مخالف نظر آئے تو انہیں چورکہو کیا تم نہیں کہ تیرہے مجھے گرفتارکیاتولوگ باہر نکلیں گے گرفتاری پرصرف تربیت یافتہ لوگوں نیدفاعی تنصیبات پرحملے کیے،جبکہ اس کی گرفتاری پرکہیں بھی لوگوں نیاحتجاج نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں