دنیا کے 5 خطرناک ترین مقامات پر بنی رہائشی عمارات
شیئر کریں
دنیا میں کئی ایسے مقامات ہیں جہاں سنگین خطرات لاحق ہونے کے باوجود لوگ عمارات تعمیر کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ علاقے قدرتی آفات کا خطرہ رکھتے ہیں۔ اس کی چند مثالیں درجہ ذیل پیش کی جارہی ہیں:1) معلق خانقاہیں، چین،معلق خانقاہوں کا یہ سلسلہ چین کے شانڑی صوبے میں ہینگ شین پہاڑ پر واقع ہے۔ یہ 491 عیسوی میں تعمیر کیے گئے تھے جس کے بعد سے یہ کئی صدیوں بعد بھی اپنی اصل حالت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کشش ثقل کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے یہ خانقاہیں 40 کمروں پر مشتمل ہیں جو گزرگاہوں کی بھول بھلیوں کے ذریعے جڑی ہوئی ہیں۔2) کیسٹل فولیٹ ڈی لا روکا، اسپین،کیسٹل فولیٹ ڈی لا روکا کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایک عام جگہ پر بنا قصبہ تھا لیکن کسی ناقابل یقین طاقت نے اس کے مکانات کو جیسے پہاڑ کے کنارے پر دھکیل دیا ہو۔ یہ شہر ایک ہزار سال سے بھی زیادہ عرصے سے آباد ہے۔ قصبوں میں تنگ گلیاں ہیں جو اب بھی اپنے قرون وسطیٰ کی خصوصیات رکھتی ہیں۔3) شیڈوکلیف، مشیگین جھیل، شمالی امریکا،20 ویں صدی کے نصف آخر میں ہیری نام کا ایک ممتاز معمار گزرا ہے جس کا تعلق امریکی شہر شکاگو سے تھا۔ ہیری نے اپنے کیریئر میں کئی ایک خوبصورت عمارتیں تعمیر کروائیں لیکن اس کی سب سے متنازع عمارت مشی گن جھیل پر بنا شیڈو کلف مینشن ہے۔ 4) لشٹینسٹائن قلعہ، جرمنی،لشٹنسٹائن قلعہ کو پریوں کا قلعہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ قلعہ دراصل ایک سابق قلعے کے کھنڈرات پر بنایا گیا تھا جس کی تعمیر 1842 میں مکمل ہوئی۔ اسے قرون وسطی کے انداز میں بنایا گیا ہے۔ عمارت کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ قلعے کی بیرونی دیوار ایک چٹان کے بالکل کنارے پر بنائی گئی ہے۔5) میٹیورا موناسٹریز،کیا آپ اس خانقاہ میں رہنا چاہیں گے؟ اگر ہاں تو ہر روز گھر سے باہر محض چہل قدمی بھی کرنا آپ کیلئے ناممکن ہوگا۔ اسے 14ویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا، لوگوں کا اس خانقاہ تک پہنچنے کا واحد راستہ رسی تھی یا سیڑھی یا پھر لٹکی ہوئی ٹوکری جس میں وہ بیٹھ کر اوپر آتے تھے۔