میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کا فیصلہ

حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے امن و امان کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں احسن اقبال،مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، اعظم نذیر تارڑ، ریاض پیرزادہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا اور ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جبکہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پرقانون حرکت میں آئے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن وعن عمل درآمد ہوگا اور مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں