میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے بڑے ترقیاتی منصوبے کھٹائی میں پڑگئے

کراچی کے بڑے ترقیاتی منصوبے کھٹائی میں پڑگئے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)کراچی کے اکثر بڑے ترقیاتی منصوبے تاحال کھٹائی کا شکار ، نئی ترقیاتی اسکیموں کیلئے جاری کئے گئے ایک ارب 17 کروڑ روپے میں سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا، جبکہ جاری اسکیموں کیلئے جاری کئے گئے ایک ارب 34 کروڑ میں سے 50 کروڑ خرچ نہ ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے رواں مالی سال کی بجٹ میں کراچی کیلئے 12 بڑے منصوبوں کا اعلان کیا، اس کے ساتھ ساتھ 6 جاری منصوبوں کیلئے بھی کروڑ وں روپے مختص کئے گئے، شہر قائد کے بڑے منصوبوں کیلئے محکمہ خزانہ نے مالی سال2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں 2 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کئے لیکن صرف 84 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوسکے ہیں۔ محکمہ خزانہ سندھ نے جوہر چورنگی پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 31 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کئے لیکن ایک روپیہ تک خرچ نہ ہوسکا، اسی طرح شاہراہ نورجہاں کی تعمیر کیلئے 32 کروڑ جاری ہوئے لیکن انتظامیہ رقم خرچ نہیں کرسکی۔ پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری کیلئے تیسری سہ ماہی میں بھی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 23 کروڑ روپے جاری ہوئے لیکن چاکیواڑہ روڈ، مہراب خان عیسیٰ روڈ ، ٹینیری روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی بحالی نہ ہوسکی،دوسری سہ ماہی میں بھی 23 کروڑ خرچ نہیں ہوسکے تھے۔ شیر شاہ چوک سے مرزا آدم خان روڈ کیلئے 10کروڑ، گلبرک چورنگی سے یوبی ایل کمپلیکس تک روڈ کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ، کراچی سول اسپتال کے اطراف سڑکوں کی بحالی کیلئے 6 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کئے گئے لیکن کراچی انتظامیہ رقم خرچ کرنے میں ناکام ہوگئی، گذشتہ سہ ماہی میں بھی جاری ہونے والے 6 کروڑ خرچ نہیں کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کراچی کے 6 نئے منصوبوں کیلئے کوئی رقم ہی جاری نہیں کی گئی۔ کراچی میں گزشتہ برسوں سے 6 بڑے منصوبے جاری ہیں، جس میں 12000 ہزار روڈ لانڈھی اور سب میرین چورنگی پر انڈر پاس کیلئے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، ناتھا خان پل کے پاس یوٹرن کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کئے گئے اتنظامیہ رقم خرچ کرنے میں ناکام ہوگئی، سائٹ کراچی کی مختلف سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے 83 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کئے گئے جس میں سے انتظامیہ نے 55 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں، گلبائی سے وائے جنکشن تک روڈ کی دوبارہ تعمیر ، بحالی کیلئے 39 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے جس میں سے 26 کروڑ خرچ کئے گئے ہیں، شاہراہ فیصل کے اسٹار گیٹ سے چکورہ نالے تک پائپ لائن بچھانے کیلئے 6 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کئے جس میں سے 3کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں