میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم ممالک مشترکہ فوج فلسطین میں داخل کریں ،سراج الحق

مسلم ممالک مشترکہ فوج فلسطین میں داخل کریں ،سراج الحق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل کی دہشت گردی وجارحیت ،مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی وغزہ پر بمباری سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اوراہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار کے روز شاہراہ فیصل پر ایک عظیم الشان اور تاریخی ’’فلسطین مارچ ‘‘ کا انعقاد کیاگیا ، مردوخواتین سمیت اہل کراچی نے لاکھوں کی تعداد میں مارچ میں شریک ہوکر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ آج عظیم الشان اورتاریخی ’’فلسطین مارچ‘‘ کے لاکھوں شرکاء کا مطالبہ ہے کہ عالم اسلام کے وہ ممالک جنھوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے وہ اپنا فیصلہ واپس لیں ،غزہ کی بحالی کے لیے عالمی فنڈ قائم کیا جائے ۔ عالم اسلام کے تمام ممالک مل کر ایک مشترکہ فوج قبلہ اول کی حفاظت کے لیے فلسطین میں داخل کریں کیونکہ جب بھارت کی افواج سری نگر میں داخل ہوسکتی ہیں اور اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ میں داخل ہوسکتی ہیں تو مسلم ممالک کی افواج فلسطین میں قبلہ اول کی حفاظت کے لیے کیوں داخل نہیں ہوسکتیں ،اگر آج ملک میں کوئی غیرت مند حکمران ہوتا تو اسرائیل اور بھارت کے خلاف دوٹو ک اور جرات مندانہ قف اختیارکرتے ہوئے ناجائز ریاست اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح اعلان کرتا ، حکومت بھارت سے خفیہ مذاکرات کررہی ہے ،اگر حکمرانوں نے کشمیر پر کوئی سودا بازی کی تو اسلام آباد میں ان کا گھیراؤ کریں گے ۔ہم عہد کرتے ہیں کہ جب تک زندہ ہیں قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور پاکستان کی شہ رگ کشمیرکی آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے ۔30مئی کو پشاور میں عظیم الشان ’’القدس ملین مارچ‘‘ منعقد کیا جائے گا۔حماس کے سربراہ وسابق وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہنیہ نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج میں اس عظیم الشان ’’فلسطین مارچ‘‘ کے انعقاد کے موقع پر اسلامیان پاکستان ،اہل کراچی اور جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے ، مسجد اقصیٰ پر گولہ باری کرنے ،اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت اور مظلوم ونہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے خلاف آواز اٹھانے پر اظہار تشکر پیش کرتا ہوں ۔مسلمان بھائیوں اور بہنوں اور پاکستانی عوام اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی اور بیت المقدس اور اس کے گرد و نواح کی نصرت و تائید کرنے والے مسلمان بھائیوں میں آپ سب کو فلسطین کی مبارک سر زمین سے اس کے سرحدی جوانوں اور ان کی جرات مندانہ مدافعت کی طرف سے سلام فخر پیش کرتاہوں، مارچ سے امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی ، اقلیتی برادری کے رہنما یونس سوہن ایڈوکیٹ ،شیعہ علماء کونسل کے علامہ غلام محمد کراروی ،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ صادق جعفری،کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی ایڈوکیٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں