میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ڈھائی سال میں ملکی زر مبادلہ 23ارب ڈالر تک لے گئی

حکومت ڈھائی سال میں ملکی زر مبادلہ 23ارب ڈالر تک لے گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ظل سبحانی دوم ابھی تک بیرون ملک فرار ہونے کے صدمے سے دو چار ہیں،پنجاب کو 1200 ارب کا مقروض کرکے اور اپنی تجوریاں بھرنے والا ظل سبحانی دوم بھی کہتا ہے کہ وہ ملک کو ترقی یافتہ چھوڑ کر گئے تھے۔ ظل سبحانی دوم اب جو زر مبادلہ کے ذخائر کا بٹھا بٹھا کر گئے تھے,اعدادوشمار آپکی نا اہلی چوری چکاری سے پردہ فاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی صرف اڑھائی سالوں میں ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو 23 ارب ڈالر تک لے گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شوباز شریف جن کی حکومت میں ڈینگی کی پوسٹر پر بھی سب سے بڑی تصویر چسپاں ہوتی تھی ان کی معلومات کمزور ہیں،کنیزیں یا جواری حواری آپ سے معلومات چھپا رہے ہیں,تمام معاشی عشارے معیشت کی مضبوطی کی نوید دے رہے ہیں مگر آپ پھر بھی بغض باطن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اب آپکا جھوٹ منافقت اور پراپیگنڈا پر مبنی بیانیہ نہیں چلے گا،قوم آپ کی لوٹ مار چوری چکاری کا عملی مشاہدہ کر چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت مافیا کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی اور ان سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرکے عوام سے کئے گئے احتساب کا وعدہ پورا کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں