میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طیارہ حادثہ، تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ دینے کا فیصلہ

طیارہ حادثہ، تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز پیش آنے والے طیارہ حادثے کے جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق طیارے میں شہید ہونے والوں کے جسدِ خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے ۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لواحقین کی تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تدفین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجرز خود لواحقین کے گھر جا کر ادا کریں گے ۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں سے 21 کی شناخت ہو چکی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں