میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طیارہ حادثہ ،تحقیقات کے لیے ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ کی تشکیل

طیارہ حادثہ ،تحقیقات کے لیے ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ کی تشکیل

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں گزشتہ روز پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار طیارے کے کپتان سے ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے ، طیارے نے رن وے کو ٹچ کیا تھا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق رن وے ٹچ کرتے ہوئے طیارے کے ٹائر کھلے تھے یا نہیں اس بات کی تحقیقات جاری ہے ، حادثے سے قبل طیارہ عام بلندی سے زیادہ بلندی پر تھا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔حادثے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جس نے قریبی آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ طیارے کے مختلف حصے ٹوٹ کر آبادی میں بکھر گئے جنہوں نے مکانات کو نقصان پہنچایا تھا۔طیارے میں سوار 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 مسافر اس حادثے میں محفوظ رہے ۔پاک فوج، رینجرز، پولیس، سول ایوی ایشن، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں