میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی صدر کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری، سخت سیکیورٹی انتظامات

ایرانی صدر کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری، سخت سیکیورٹی انتظامات

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئے۔ مہمان صدر کا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر اس موقع پر رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری،صوبائی وزراء عذرا پیچوہو،شرجیل انعام میمن ، سید ناصر حسین شاہ،صوبائی وزراء سعید غنی ، علی حسن زرداری اور سردار شاہ بھی موجود تھے۔بعد ازاںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ ابراہیم رئیسی نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی۔مزار قائد پر حاضری کے بعد گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ مزار قائد سے وزیر اعلی ہاؤس روانہ ہوئے۔اس موقع پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ راستے میں پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے تعینات تھے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنی اہلیہ جمیلہ عالم الہدی کے ہمراہ کراچی پہنچے ہیں۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے گئے۔ صدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی کی آمد کے موقع پر مزار قائد سمیت شہر بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ صدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر اعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ ان رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی صدر اور گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے بیچ ثقافتی تبادلہ بڑھانے پر حامی بھری۔مہمان صدر ابراہیم رئیسی نے سندھ میں بہترین مہمان نوازی کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں