میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوات: سی ٹی ڈی تھانے میں 2 دھماکے، 8افرادجاں بحق44زخمی

سوات: سی ٹی ڈی تھانے میں 2 دھماکے، 8افرادجاں بحق44زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید جبکہ 44 افراد زخمی ہو گئے ہیں، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تھانے کی چھت گر گئی، سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، دھماکے کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈی پی او سوات کے مطابق دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد فی الحال معلوم نہیں، تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔وزیر داخلہ نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں