عمران خان فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے،یہ شخص کسی رعایت کامستحق نہیں،مریم نواز
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا،یہ شخص اپنی کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے،جس طرح یہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے، ریاست کو اس سے ایک فتنہ کی طرح نمٹنا ہو گا،الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں، یہ شخص کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جس طرح سے عمران نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی، ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا،جس ڈھٹائی سے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا،انہیںپائوں تلے روندااور اب جس طرح وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے، ریاست کو اس سے ایک فتنہ کی طرح نمٹنا ہو گا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ قوم یہ جان لے کہ امریکی خط ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑا گیا ہے اس گھپلے میں عمران خان بھی شریک ہے، عمران نے اس سے لاکھوں ڈالر زغیر قانونی طور پر لیے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں پر حملے اور گھیرا ئوجلا ئوکا سبق بھی جلد انتخابات کے لیے دبا ئوبڑھانے کا حربہ ہے، کان کھول کے سن لو،تمہاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمہاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی، اپنی حکومت نا سنبھال سکا، اپنی پارٹی نا سنبھال سکا اور اس کی باتیں سن لو،تمہارا کھیل ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا ۔علاوہ ازیں مریم نواز نے جاتی امرا میں ملک کے معروف ٹک ٹاکرز نے ملاقات کی جس میں حالیہ سیاست سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔