میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یقین دلاتاہوں لاپتہ افرادکامعاملہ جلدحل کرانے کی کوشش کروں گا،وزیراعظم

یقین دلاتاہوں لاپتہ افرادکامعاملہ جلدحل کرانے کی کوشش کروں گا،وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہے،بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکانِ پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مولانا اسد محمود، مولانا واسع، نوابزادہ شاہزین بگٹی، اسرار ترین، قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی، وزیرِ اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بازنجو صوبائی وزراء و ارکانِ صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد شریک ہوئی وزیر اعظم نے کہاکہ اپنے وعدے کے مطابق حکومت بننے کے دوہفتوں کے دوران ہی آپکی خدمت میں حاضر ہوا ہوں،اللہ تعالی نے بلوچستان کو بے حساب قدرتی وسائل ہے نوازا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہے،بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب پنجاب میں ہماری حکومت تھی تو ہم نے این ایف سی میں بلوچستان کیلئے 11 ارب پنجاب کے حصے میں سے دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایک ملک ایک کنبے کی طرح ہوتا ہے،تمام صوبوں میں ترقی کی رفتار یکساں ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے، بلوچستان کے لوگوں کی ملک کیلئے عظیم قربانیاں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کے پانی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،اللہ تعالی نے ہمیں یہ ملک محنت کرنے کیلئے دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی کیلئے مجھے آپکا سب کا تعاون بھی درکار ہے. ہم سب کو مل کر بلوچستان کی ترقی یقینی بنانی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں