میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل سے رہا،رہائشگاہ آمدپرپرتپاک خیرمقدم

شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل سے رہا،رہائشگاہ آمدپرپرتپاک خیرمقدم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ،شہباز شریف کی جانب سے کورونا وباء میں شدت کے باعث منع کرنے کے باوجود پارٹی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں استقبال کیلئے پہنچ گئے ،کارکنان کی جانب سے شہباز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں جلوس کی صورت میں ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون لایا گیا جہاں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز سمیت دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کی جانب سے ضمانت منظوری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں چودھری محمد نواز اور سیف الملوک ک کھوکھر نے پچاس ، پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ۔ ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر دو ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے گئے جہاں جج شیخ سجاد احمد نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد روبکار جاری کر دی ۔عدالت کا عملہ روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل پہنچا جہاں کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد شہباز شریف کو ایڈمن بلاک میں منتقل کر دیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کورونا وباء کی شدت کے پیش نظر پارٹی رہنمائوںاور کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے روک دیا تاہم اس کے باوجود لیگی رہنما او رکارکنان بڑی تعداد میں کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے ۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ذریعے اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ضمانت کے لئے دعائوں پر قوم اور کارکنان سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کے باعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعائیں ہی میرا استقبال ہیں ،پوری قوم اور کارکنان کی مخلصانہ دعائوں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے کرم سے نوازا ،سب دوست،احباب،کارکنان میرا فخر ہیں،سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں