میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیفنس فائرنگ، مقتول اور اسلم ابڑوکیخلاف دہرے قتل کے مقدمہ

ڈیفنس فائرنگ، مقتول اور اسلم ابڑوکیخلاف دہرے قتل کے مقدمہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے بیٹے اور ساتھی سمیت جاں بحق اکرم ابڑو کے بھائی اور رکن صوبائی اسمبلی اسلم ابڑو کے خلاف کراچی میں دوہرے قتل کے مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں مدعی فریق پر تین افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ کراچی کے گلشن معمار تھانے میں ایف آئی آر نمبر 138/19 25 مئی 2019 کو درج کی گئی، دفعہ 302، 324، 109 اور 34 کے تحت درج مقدمے میں جیکب آباد سے سندھ اسمبلی کے رکن اسلم ابڑو مرکزی ملزم رہے۔ ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق فائرنگ گلشن معمار میں اسلم ابڑو فارم کے قریب زمین پر قبضے کے تنازعے پر ہوئی، فائرنگ سے مدعی کے چچا شاہ آغا اور میر آصف جاں بحق جبکہ جہانزیب زخمی ہوئے۔ ایف آئی آر میں صدر الدین عرف میجر، حسن ابڑو، جبار ابڑو، مجاہد اور دیگر 10 افراد نامزد کیے گئے تھے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق واردات کے دوران موبائل فون کے آن اسپیکر پر اسلم ابڑو نے فائرنگ کرنے کا حکم دیا تھا۔ جیکب آباد میں برادریوں سے جھگڑے اور کراچی کے زمینی معاملات بھی تفتیش میں شامل کیے گئے تاہم پولیس کے مطابق گلشن معمار کے واقعے کو حتمی طور پر اس تہرے قتل کا سبب قرار دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں