میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثے، واجد ضیا کا بیان ریکارڈ

اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثے، واجد ضیا کا بیان ریکارڈ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ جبکہ8 مئی کو اسحاق ڈار اور دیگر ملزمان کے وکلاء واجد ضیاء کے بیان پر جرح کریں گے ۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ اسحاق دار کے اثاثوں میں 1992سے 2008تک 91فیصد اضافہ ہوا، جب جے آئی ٹی نے سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کو بلا کر ان کا بیان ریکارڈ کیا تو وہ اپنے اثاثوں میں اس قدر اضافہ کی تسلی بخش وضاحت نہیں کر سکے اور نہ ہی اسحق ڈار یہ بتا سکے کہ وہ کون سے ذرائع آمدن تھے جن کے ذریعے اتنی تیزی سے ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد خان نے اسحاق ڈار کے کہنے پر غیر ملکی اکائونٹس غیر ملکی بینکوں میںکھولے جن کا مقصد یہ تھا کہ قرضے حاصل کیے جائیں اور اپنے کاروبار میں معاونت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہجویری مضاربہ کمپنی کو بھی استعمال کیا گیا اور اس کمپنی میں بھی غیر ملکی پیسوں کی ٹرانزیکشن کی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آٹھ مئی تک ملتوی کر دی۔ آٹھ مئی کو ملزمان کے وکلاء واجد ضیاء کے بیان پر جرح شروع کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں