میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کا الزام ،ایف آئی اے نے 11ملزم گرفتار کر لئے

منی لانڈرنگ کا الزام ،ایف آئی اے نے 11ملزم گرفتار کر لئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ کے الزام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ کے الزام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں کراچی کے 2 بروکر عبدالقادرمیمن اور طارق محمودعرف بابا شامل ہیں جب کہ آصف الرحمن عزیز، بوعلی، فرحت علی اور دیگر کا تعلق لاہور سے ہے ، ملزمان پر 50 بے نامی اکائونٹس کے ذریعے بیرون ملک ڈالر سمگل کرنے کا الزام ہے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے 15 ارب روپے مالیت کے ڈالرز بیرون ملک سمگل کیے ، ملزمان کے خلاف 5 ایف آئی آرز لاہورمیں درج کرلی گئیں جب کہ پکڑے گئے 50 بے نامی اکائو نٹس کراچی کے رہائشیوں کے نام پر ہیں، یہ تمام اکائونٹس لاہور میں مختلف بینکوں میں شپنگ ڈاکومنٹس کے تحت کھولے گئے ، ان اکائونٹس میں رقوم کراچی سے لاہور اور پھردبئی منتقل کی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں