میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھریلو جھگڑوں سے قبل خبردار کرنے والا ڈجیٹل آلہ تیار

گھریلو جھگڑوں سے قبل خبردار کرنے والا ڈجیٹل آلہ تیار

منتظم
پیر, ۲۴ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) کئی ماہرین اور انجینیئروں نے ملکر ایک پہنے جانے والا آلہ تیار کیا ہے جو گھریلو جھگڑوں سے قبل از وقت خبردار کرسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے تھیوڈور چاسپری نے شادی شدہ جوڑوں پر تحقیق کی ہے اور جوڑوں کے درمیان جھگڑے کی وجوہات جاننے اور قبل از وقت آگاہ کرنے کے لئے انہیں تجربہ گاہ میں بلایا گیا۔ سب سے پہلے جوڑوں کو سینسر پہنائے گئے اور اسمارٹ فون پر ان کی گفتگو اور دیگر باتیں نوٹ کرکے اس کا ڈیٹا محفوظ کیا گیا۔ اس کے علاوہ تجربہ گاہ سے باہر بھی جوڑوں سے ہر گھنٹے کے حساب سے ایک سروے کیا گیا جس میں ان سے اپنے دوسرے ساتھی کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔ تحقیق کاروں کے مطابق ہم نے بہت سے پہنے جانے والے آلات سے بایو سگنل جمع کئے اور یہاں تک کہ ایسی معلومات اکھٹی کی جو آنکھ سے بھی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ ویئر ایبلزآلے پر لگے سینسر سے دل کی دھڑکن، جسمانی درجہ حرارت، پسینے، گفتگو میں تیزی، آواز میں اتار چڑھاؤ اور دیگر اشیا کو نوٹ کرکے ایک الگورتھم سے گزارا گیا جو 84 فیصد درستگی سے اپنے نتائج فراہم کرتا ہے۔ جوڑوں پر تحقیق کرنے والی ایک اور ماہر ایڈیلا ٹمنز نے کہا کہ ہم خاندانی نفسیات اور ایس اے آئی ایل پروجیکٹ پر ایک عرصے سے کام کررہے ہیں اور ڈیٹا کو جمع کرکے ہمیں مشین لرننگ اور پیش گوئی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ وئیرایبل آلہ جسمانی ، نفسیاتی اور گفتگو کا تجزیہ کرتے ہوئے جذباتی صحت اور اس کے بگڑنے سے ممکنہ منفی نتائج سے قبل ازوقت ہی آگاہ کرسکے گا اور یوں میاں بیوی اپنی کلائیوں میں آلہ پہن کر جھگڑا شروع ہونے کی پیشگوئی کرسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں