خیبرپختونخوا حکومت کا غزہ کیلئے 10کروڑ امداد کا اعلان
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
خیبرپختونخوا حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے مظلوم شہریوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے فلسطینیوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے غزہ کے فلسطینی عوام کیلئے اشیائے ضروریہ فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ جلد فلسطینی سفیر کو دعوت دے کر امدادی رقم حوالے کی جائے گی۔بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ کھڑی ہے۔