میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں آئینی سرگرمیوں اور انتخابات میں رکاؤٹ نہیں، آئی ایم ایف

پاکستان میں آئینی سرگرمیوں اور انتخابات میں رکاؤٹ نہیں، آئی ایم ایف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ صوبائی ،عام انتخابات کی آئینی حیثیت اور وقت سے متعلق فیصلوں کا اختیار صرف پاکستان کے اداروں کا ہے ۔ترجمان آئی ایم ایف ایشتر پیریز نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی اور عام انتخابات کی آئینی حیثیت،فزیبلٹی او روقت سے متعلق فیصلوں کا اختیار صرف پاکستان کے اداروں کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایسی ضرورت نہیں جو پاکستان کی آئینی سر گرمیوں میں مداخلت کر سکے ۔ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری پروگراموں کے تحت اہداف حکومتی سطح پر مقرر کیے گئے ہیں، اخراجات کو مختص کرنے یا دوبارہ ترجیح دینے یا اضافی محصولات بڑھانے کیلئے مالی گنجائش ہے ۔ ایشتر پیریز نے کہا کہ مالی گنجائش کا مقصد یقینی بنانا ہے کہ آئینی سرگرمیاں ضرورت کے مطابق ہوسکیں۔دریں اثناآئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اعتماد بحال کرے ،آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ سے دیگر امدادی ادارے بھی آگے آئیں گے ۔ایک اور جاری بیان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ بیرونی شراکت داروں کی بروقت مالی امداد پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کی کامیابی یقینی بنانے میں اہم ہوگی اور مالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اگلا قدم اٹھاسکیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں