میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان میں گیس فراہمی میں تعطل کراچی کے شہری پریشان

رمضان میں گیس فراہمی میں تعطل کراچی کے شہری پریشان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے شہریوں کی رمضان میں گیس کی عدم فراہمی کی صورت میں مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر سے گیس کی لوڈشیڈنگ اور قلت کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں، شہریوں کو ماہ مقدس کے دوران کھانا پکانے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے۔لیاری کی رہائشی صبا نوید نے بتایا کہ ان کے گھر تقریباً 4 مہینے سے گیس نہیں آرہی۔تین بچوں کی والدہ نے بتایا کہ جب آپ چولہا جلاتے ہیں تو معمولی آنچ نکلتی ہے، گیس پریشر بالکل بھی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان کی فیملی مستقل بنیادوں پر گیس سلنڈر کا استعمال کر رہی ہے۔صبا نوید نے وضاحت کی کہ سلنڈر میں ڈھائی کلو گرام گیس 600 روپے میں بھرتی ہے جو بمشکل دو ہفتے چلتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بات صرف پیسوں کی نہیں ہے بلکہ 10 سال سے کم عمر تین بچوں کے ساتھ گیس سلنڈر استعمال کرنا خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اس بحران میں مدد کرنے میں ناکام ہے حالانکہ انہیں متعدد فون کالز اور ان کے کراچی میں واقع دفتر جاچکے ہیں۔صبا نوید نے انکشاف کیا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باوجود کمپنی ہر مہینے 600 سے 700 روپے کا بل بھیجتی ہے۔15 کلومیٹر دور گلشن اقبال کے رہائشی کو بھی انہی مشکلات کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں