میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کاقومی اسمبلی،گیارہ یوسیز کے انتخابات میں حصہ لینے پر غور

ایم کیو ایم کاقومی اسمبلی،گیارہ یوسیز کے انتخابات میں حصہ لینے پر غور

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی ) ایم کیو ایم نے این اے 239 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات سمیت گیارہ یوسیز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے پر غور شروع کر دیا آئندہ چند روز میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے حالیہ دنوں عمران خان کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 239 کے انتخابی عمل میں حصہ لینے پر مشاورت جاری ہے آئندہ چند روز میں امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا اس کی ساتھ ساتھ ایم کیو ایم نے 11 یوسیز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے رابطہ کمیٹی کی متعدد اراکین کی جانب سے ایم کیو ایم قیادت کو قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات اور 11 یونین کمیٹیوں میں 18 اپریل کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی تجویز دی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم کی حالیہ دنوں حکومت سے بھی دوریاں بڑھتی جا رہی ہے جس کے تحت ایم کیو ایم کی جانب سے آئندہ آنے والے دنوں میں بڑا فیصلہ لیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں