میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں کا اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ، 25 مارچ کو اعلان متوقع

حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں کا اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ، 25 مارچ کو اعلان متوقع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کی حمایت کافیصلہ کرلیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی) اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کریں گے اور یہ اعلان 25 مارچ کومتوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی حمایت کا اعلان چوہدری برادران کے گھرپرمشترکہ پریس کانفرنس میں ہوگا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے 2 ارکان بھی اپوزیشن کی حمایت کااعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی اپوزیشن کی حمایت پر حکمت عملی تیار کررہے ہیں تاہم حکومتی اتحادیوں کی طرف سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔جبکہ ایم کیوایم پاکستان اورق لیگ کے حکومتی سیاسی کمیٹی سے مذاکرات کاسلسہ بھی جاری ہے خیال کیاجارہاہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے حکومت اورمتحدہ اپوزیشن کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے ہیں ،کسی ایک جانب سے بھی مطالبات پورے کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد حکومتی اتحادی جماعتیں اپنی حمایت کااعلان کردیں گیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں