میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکریٹری سندھ اسمبلی نیب کے ریڈار پر آگئے

سیکریٹری سندھ اسمبلی نیب کے ریڈار پر آگئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیب نے سیکریٹری سندھ اسمبلی غلام محمدعمر فاروق اور ان کے خاندان کے مالی اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کردی، ڈپٹی کمشنر سینٹرل سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کو سندھ اسمبلی کے سیکریٹری غلام محمد عمر فاروق اور ان کے خاندان کے مالی اثاثوں کے بارے میں شکایت موصول ہوئی، نیب کراچی نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے غلام محمد عمر فاروق برڑو ، ان کے بھائی راشد حسین، زبیر حسین ، فضل الرحمان ، اریبہ راشد، مسز حرمت اور صائمہ خاتون کے نام پر املاک کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر ضلع سینٹرل سے طلب کی ہیں،نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) کو ارسال کئے خط میں سیکریٹری سندھ غلام محمد عمر فاروق برڑو سمیت ان کے خاندان کے قومی شناختی کارڈ نمبر بھی دیے گئے ہیں، اثاثوں کی تفصیلات نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 27 کے تحت طلب کی گئی ہیں اور نیب کراچی کے انچارج کمپلینٹ ویری فکیشن سیل کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں