میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل کے ایڈوانی کی پاکستانی سفیر سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

ایل کے ایڈوانی کی پاکستانی سفیر سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

منتظم
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(رپورٹ/ راجہ محمد فیاض) سابق بھارتی حکمران جماعت کانگریس کے رہنمائوں وزیر اعظم من موہن سنگھ اور مرکزی وزیر مانی شنکر پر پاکستانی سفارتکاروں سے خفیہ ملاقاتیں کا الزام لگانے والی موجودہ حکمران جماعت بی جے پی کے سابق ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ایل کے ایڈوانی نے 17 برس قبل نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفیر اشرف جہانگیر قاضی نے 20 سے زائد بار خفیہ ملاقاتیں کی بھارت کے صف اول کے خبر رساں ادارے (دی وائر) کے مطابق بی جے پی کی قیادت میں قائم این ڈی اے نے نائب وزیر اعظم ایل کے ایڈوانی نے اشرف جہانگیر قاضی سے خفیہ ملاقاتیں کی یہ وہ دور تھا جب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستانی سفیر اشرف جہانگیر قاضی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے چکے تھے۔ خبر کے مطابق بھارت کے کثیر الاشاعت اخبار ہندوستان ٹائمز نے 2008 میں اپنے ایک کالم میں اس بات کا انکشاف کیا تھا سابق وزیر دفاع آنجہانی جارج فرناڈس ایڈوانی کی اس حوالے سے مدد کی تھی یہ ملاقات اشرف جہانگیر کی نئی دہلی کی رہائش گاہ پر ہوئی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور کشمیر کے تنازعے پر بات چیت کی اخبار کے مطابق ایڈوانی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات کو واجپائی کابینہ میں شامل وزیروں سے خفیہ رکھا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں