میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کا احتجاج، عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے کا مطالبہ

اپوزیشن کا احتجاج، عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک
احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن کے ارکانِ پارلیمنٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس احتجاج کے دوران شرکاء نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلِ خانہ سے ان کی ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا، احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ سمیت عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی، احتجاج میں بانی چیٔرمین پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبے بھی سامنے آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں