یوٹیلیٹی اسٹور کی چینی نجی طور پر بیچنے کا انکشاف، ٹرک پکڑا گیا
ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
حیدرآباد میں یوٹیلیٹی اسٹور پر رعایتی نرخوں پر فروخت کی جانے والی چینی کو نجی طور پر مہنگے داموں بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی تحصیل قاسم آباد میں یوٹیلیٹی اسٹور پر رعایتی نرخوں پر فروخت ہونے والی چینی کو منافع خوروں کی جانب سے نجی طور پر مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔قاسم آباد پولیس نے چینی سے بھرا ایک ٹرک تحویل میں لیا ہے اور ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق اس ٹرک سے چینی سے بھری 60سے زائد بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔ایس ایس پی امجد شیخ نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے یوٹیلیٹی حکام سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔