میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو ہم سوال اٹھائیں گے ، خواجہ آصف

ججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو ہم سوال اٹھائیں گے ، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیردفاع اور (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو ہم بھی سوال اٹھائیں گے۔خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کہ ارکان پارلیمنٹ سے شکایت رہتی ہے کہ ججز کا نام لے کر تنقید کرتے ہیں۔ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کچھ ججز پر تنقید ہوتی ہے تو دیگر پر کیوں نہیں ہوتی۔ جب ججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو ہم بھی سوال اٹھائیں گے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 8 ماہ میں عدلیہ نے جو حالات پیدا کئے ہیں اس کا ازالہ کریں۔ ماضی میں عدلیہ بحالی کے لئے ہمیں اتحادی حکومت چھوڑنی پڑی۔ میرے گھر پر مذاکرات ہوئے تھے جس میں ایک جج بھی شامل تھا۔ عدلیہ آرٹیکل 63 کو ری رائیٹ نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ایک سوال یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل درست ہوئی ہے یا نہیں؟ آئین کو ری رائیٹ کرنا عدلیہ کا کام نہیں ہے۔ جس طرح آرٹیکل 63 کو ری رائیٹ کیا گیا ہے یہ اس کے اثرات ہیں۔یہی حالات رہے تو خوانخواستہ ریاست کو نقصان نہ ہوجائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں