میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 7 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 7 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور پولیس کو انہیں 7 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان پر چیف سیکریٹری اور ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کر کے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے پولیس کی رپورٹ خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے تفتیشی افسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انوسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں