میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان یقینی بنائیں داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیمیں خطے کا امن خراب نہ کریں، امریکا

طالبان یقینی بنائیں داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیمیں خطے کا امن خراب نہ کریں، امریکا

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکا نے کہا ہے کہ طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیمیں خطے کا امن خراب نہ کریں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردی کے باعث گزرے برسوں میں بہت سے پاکستانیوں نے جان گنوائی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے دہشت گردی کے خلاف مفادات مشترک ہیں۔ پاکستان سے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا گزشتہ 2 دہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں سرفہرست ہے، پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات اور دیگر شعبوں میں تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغانستان میں موجود گروپس داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ نہ بنیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں