میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
11ہزار 400 نوری سال دورنایاب ستاروں پر مبنی نظام دریافت

11ہزار 400 نوری سال دورنایاب ستاروں پر مبنی نظام دریافت

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ماہرینِ فلکیات نے ایک انتہائی نایاب ستاروں پر مبنی نظام دریافت کیا ہے کہ جس میں مستقبل میں انتہائی شدید دھماکا ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں خلاء میں سونے کی بارش ہوسکتی ہے۔ یہ ستاروں پر مبنی نظام اتنا نایاب ہے کہ ماہرین کے مطابق ہماری کہکشاں میں اس جیسے صرف 10 نظام موجود ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نظام کے حالات دو نیوٹرون ستاروں کے ملاپ کے سبب کلو نووا کے پیش ا?نے کے عین مطابق ہیں۔ ان ستاروں کے ملاپ کی صورت ایک روایتی نووا سے 1000 گْنا زیادہ روشن دھماکا ہوتا ہے۔CPD-29 2176نامی ستاروں کا یہ جتھہ زمین سے 11 ہزار 400 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے اور اس کی نشان دہی پہلی بار ناسا کے نیل گیہریلز سوئفٹ آبزرویٹری نے کی تھی جس کو 2004 میں خلاء میں بھیجا گیا تھا۔چلی میں قائم سیرو ٹولولو انٹر امیریکن آبزرویٹری کی اسمارٹس 1.5 میٹر ٹیلی اسکوپ سے لیے جانے والے مشاہدات سے ماہرین فلکیات اس نتیجے تک پہنچے کے یہ نظام ایک دن ایک کِلو نووا کا سبب ہوگا۔ماہرین کے مطابق اس نظام میں ایک نیوٹرون ستارہ موجود ہے جو ’الٹرا-اسٹرپڈ سپر نووا‘ کی وجہ سے وجود میں آیا ہے اور اس کے گرد ایک بڑا ستارہ گردش کر رہا ہے جو خود ’الٹرا-اسٹرپڈ سپر نووا‘ بننے کے عمل میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں