لیاقت جتوئی معافی مانگیں یا 2 ارب ہرجانہ دیں، سیف اللہ ابڑو نے لیگل نوٹس بھیج دیا
شیئر کریں
تحریک انصاف کے سینیٹ ٹکٹ ہولڈر سیف اللہ ابڑو نے پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔سیف اللہ ابڑو نے لیاقت جتوئی کی طرف سے سینیٹ ٹکٹ 35 کروڑ میں خریدنے کے الزام پر اپنے وکیل کے ذریعے قانونی نوٹس بھجوایا۔لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ لیاقت جتوئی نے بغیر ثبوت کے الزامات عائد کئے ہیں، وہ اپنے بیان پر معافی مانگیں یا 2 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔نوٹس میں کہا گیا ہے لیاقت جتوئی کے الزامات سے سیف اللہ ابڑو کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیاقت جتوئی 14 دن میں میڈیا پر آکر معافی مانگیں۔واضح رہے کہ لیاقت جتوئی نے الزام لگایا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بیچا ہے۔سابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تین، چار لوگوں نیاپنے من پسند افراد کو سینیٹ کی ٹکٹ دی ہیں۔