میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوشوارے جمع کرانے پر 7ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

گوشوارے جمع کرانے پر 7ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کرانے پر 7ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ اور سندھ اسمبلی کے ایک ایک رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے ،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 5ارکان کی رکنیت بحال ہوئی ہے ۔ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ ارکان کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے ۔جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹر رانا محمود الحسن، رکن سندھ اسمبلی عبد الروف کھوسو، امیر فرزند خان، پختون یار خان، فیصل امین خان، محمد شفیق اور میر کلام خان شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ارکان کی رکنیت بحالی سے اسپیکرز اسمبلیوں اور چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ 29پارلیمنٹرینز اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت تاحال معطل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں