میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، کام نہیں کر رہے ، فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، کام نہیں کر رہے ، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے ، وہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن کام نہیں کر رہے ۔فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز صاحب آپ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے ، قوم کے بچوں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں، بیرون ملک بیٹھ کر بیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں؟آپ پاکستان آنے سے کیوں گریزاں ہیں؟۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمہی نے درد دیا کیا تمہیں دوا دو گے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے ۔شہبازشریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے ۔آپ کے دورکے بندکارخانے عوام کے ذہنوں پرابھی نقش ہیں۔عمران خان بندصنعت کا پہیہ چلا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں