میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذوالفقار مرزا کا اپنی اہلیہ فہمیدہ مرزا کی تقریر سے اظہار لاتعلقی، سراج درانی کی گرفتاری کی مذ مت

ذوالفقار مرزا کا اپنی اہلیہ فہمیدہ مرزا کی تقریر سے اظہار لاتعلقی، سراج درانی کی گرفتاری کی مذ مت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق وزیر داخلہ سندھ اور جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اپنی اہلیہ فہمیدہ مرزا کی قومی اسمبلی کی تقریر سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔

ہفتہ کوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کیا ہورہا ہے میرا ان سے واسطہ نہیں، اس معاملے پر فہمیدہ جانے اور اسمبلی جانے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پرڈاکٹرذوالفقارمرزا نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب والوں نے آغا سراج درانی کے گھر پر کارروائی کرکے غلط کیا ہے،آغا سراج کی بیٹیاں ہماری بیٹیوں جیسی ہیں،جبکہ سراج درانی خوبصورت اور اچھے انسان ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو سیکھنا چاہیے کہ جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو عوام کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں۔ذوالفقار مرزا نے آصف زرداری اور فریال تالپور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بہن بھائی میرے خلاف داخل کیس چلانے نہیں دیتے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر کیس چلا تو میں آزاد ہوجائوںگا۔انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ آصف زرداری کی وجہ سے کیسز کا سامنا کیا،لیکن اب آصف علی زرداری نے مجھ پر کیس داخل کیا ہے، اس کیس میں آخری حد تک جائوںگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں