میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کراچی پہنچ گئے ، مقدمات کی سماعت ، اجلاس کی صدارت کریں گے

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کراچی پہنچ گئے ، مقدمات کی سماعت ، اجلاس کی صدارت کریں گے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ہفتہ کوکراچی پہنچ گئے ، وہ پیراورمنگل(25اور 26 فروری) کوکراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے اور سندھ ہائی کورٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعیدخان کھوسہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے، ان کااستقبال سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے کیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے ہمراہ دیگر ججز بھی شریک تھے، چیف جسٹس آصف سعید نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور دیگرججز سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران چیف جسٹس کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ میں اہم اجلاس ہوگا ، اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور دیگر ججز شریک ہوں گے،اجلاس میں پرانے مقدمات کو جلد نمٹانے اور عدالتی اصلاحات سے متعلق امور زیرغور آئیں گے۔

دورے کے دوران چیف جسٹس 25 اور 26 ؍فروری کوکراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے ، جس کے لیے چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیاگیا ہے، 3 رکنی بینچ میں جسٹس مظہرعالم اور جسٹس سجادعلی شاہ شامل ہیں۔خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعدجسٹس آصف سعید کھوسہ کا پہلا دورہ کراچی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں