میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ میں دھڑے بندی ختم نہ ہوئی تو سندھ اسمبلی نہیں آئوں گا، خواجہ اظہار

متحدہ میں دھڑے بندی ختم نہ ہوئی تو سندھ اسمبلی نہیں آئوں گا، خواجہ اظہار

منتظم
هفته, ۲۴ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں تقسیم اور دھڑے بندی کی وجہ سے ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی مایوس ہو گئے ہیں اور جمعہ کو صرف چار ارکان سند ھ اسمبلی نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ایم کیو ایم کی دھڑے بندی مسلسل برقرار رہی تو میں آئندہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آئوں گا، کیونکہ ہمارے پاس باقی 37 ارکان ہیں، لیکن ان میں سے صرف 14 ارکان اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے ہیں جس کا مجھے شدید افسوس ہوا ہے، میں بھی شاید آخری دفعہ اسمبلی کے اجلاس میں آیا ہوں تاکہ میر ہزار بجارانی کے لیے فاتحہ خوانی کرسکوں، اگر پارٹی میں یہی صورتحال رہی تو پیر سے اسمبلی اجلاس میں نہ آنے کا سوچوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں