میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن پرانی گیس پائپ لائن تبدیل کرنے میں ناکام، 8؍ارب پھونک دیے

سوئی سدرن پرانی گیس پائپ لائن تبدیل کرنے میں ناکام، 8؍ارب پھونک دیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ 8؍ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود 3ہزار کلومیٹر پرانی گیس پائپ لائن تبدیل کرنے میں ناکام ہو گئی، پائپ لائنز تبدیل کرنے کے باوجود گیس نقصان میں اضافہ ہو گیا، مجموعی نقصان کا 29 فیصد پرانی لائنز کے باعث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2010-11 سے لے کر سال 2019 تک پرانی گیس پائپ لائنز تبدیل کر کے نئی لائنز بچھانے کی 715 اسکیمیں شروع کیں، اسکیموں پر 8 ارب ایک کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں، ایس ایس جی سی ایل کی 27 ہزار میں سے 3؍ہزار 3سو 66 کلومیٹر کی گیس پائپ لائنز 40 سال پرانی ہیں لیکن تبدیل نہیں ہو سکی، پرانی گیس پائپ لائنز پر بھاری اخراجات کے باوجود ان اکاؤنٹڈ فار گیس کی مد میں ہونے والے نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے نئی پائپ لائنز پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے ، پرانی گیس پائپ لائنز تبدیل کرنے کی 318اسکیمیں مکمل کرنے میں 3سے 12 سال تاخیر کی گئی ہے ، پرانی لائنز تبدیل کرنے کی 258اسکیموں پر پیش رفت ہو رہی ہے ، کراچی میں پرانی گیس پائپ لائنز تبدیل کرنے کی 106 اسکیمیں جاری ہیں اور ان پر ایک ارب 40کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ ایس ایس جی سی ایل افسران کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے یو ایف جی نقصان کے باعث پرانی گیس پائپ لائنز تبدیل کرنے یا نئی پائپ لائنز بچھانے کا منصوبہ شروع کیا اور 715اسکیمیں مکمل کرنے کے باوجود یو ایف جی نقصان میں اضافہ ہو گیا ہے جو کہ ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ کی ناکامی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں