
حماس کی غزہ پر عارضی حکومت کے لیے ٹیکنوکریٹس کی حمایت
شیئر کریں
فلسطینی تنظیم حماس نے باور کرایا ہے کہ وہ عارضی طور پر غزہ کی پٹی کے انتظامی امور ماہرین کی کمیٹی کے ذریعے چلانے کی حمایت کرتی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں تنظیم کے سرکاری ترجمان خالد القدومی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ حماس غزہ میں ٹیکنوکریٹس کی انتظامی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پر آمادہ ہو چکی ہے جو تعمیر نو، انسانی امداد کی تقسیم اور انتخابات کے اجرا کی ذمے داری سنبھالے ۔القدومی نے زور دیا کہ حماس مشترکہ قومی ویژن کے سلسلے میں تعمیر نو کے خواہاں ہر فریق کے لیے کشادہ موقف رکھتی ہے ۔ اس لیے کہ حماس یکجہتی اور فلسطینی شراکت داری پر یقین رکھتی ہے جس کے بغیر فلسطین میں امور کو چلانا ممکن نہیں۔ القدومی نے واضح کیا کہ غزہ کی پٹی فلسطین اور مغربی کنارے سے علاحدہ صورت میں نہیں رہ سکتی، بالکل اسی طرح جیسے غزہ کی پٹی کے بغیر فلسطین نہیں رہ سکتا۔