میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایودھیہ میں عظیم الشان مسجد کی تعمیر رواں سال شروع ہوگی

ایودھیہ میں عظیم الشان مسجد کی تعمیر رواں سال شروع ہوگی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن کی جانب سے بھارتی ریاست اترپردیش میں رواں سال ایک پرتعیش مسجد کی تعمیرکے منصونے کو عملی جامہ پہنانے کا اعلان کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن کے سینئر عہدیدار حاجی عرفات شیخ کا کہنا تھا کہ رواں سال مئی میں اترپردیش کے شہر ایودھیا(فیض آباد)میں ایک عظیم الشان مسجد کی تعمیر شروع کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس مسجد کی مکمل تعمیر میں 3 سے 4 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔ امکان ہے کہ مسجد کی تعمیر کے اخراجات کیلئے کراوڈ فنڈنگ ویب سائٹ قائم کی جائے اور مسجد کا نام مسجد محمد بن عبداللہ رکھا جائے گا۔حاجی عرفات شیخ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش لوگوں کے درمیان دشمنی اور نفرت کو محبت میں تبدیل کرنے کی رہی ہے ، اس بات سے قطع نظر کہ آپ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں یا نہیں، اگر ہم اپنے بچوں اور لوگوں کو اچھی چیزیں سکھائیں تو یہ تمام لڑائی بند ہو جائے گی۔فاونڈیشن کے صدر ظفر احمد فاروقی کے مطابق مسجد کی تعمیر کے فنڈز کیلئے نہ کوئی عوامی تحریک چلائی گئی اور نہ ہی کسی سے رابطہ کیا گیا ہے ۔فاونڈیشن کے سیکریٹری اطہر حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چونکہ مسجد کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے ، اس لئے تعمیرتاخیر کا شکار ہوئی ہے ،مسجد کے ساتھ 500 بستروں کا ہسپتال بھی تعمیر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ توز ایودھیا (فیض آباد) میں رام جنم بھومی مندر کا افتتاح کیا تھا جو تاریخی بابری مسجد کومسمار کرنے کے بعد تعمیر کیا گیا ہے ۔سال 2019 میں بھارتی سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 1992 میں بابری مسجد کا انہدام غیر قانونی قرار دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں