کراچی بلدیاتی الیکشن کے حتمی نتائج، پی پی نے 91، جماعت اسلامی نے 85 نشستیں جیت لیں
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں باقاعدہ پارٹی پوزیشن جاری کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 2سو 29 یونین کونسلز کا رزلٹ جاری کردیا گیا۔رزلٹ ضلع کی سطح ہر جاری کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 2سو 29 یوسیز کے نتائج میں بھی 91 نمبرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔جماعت اسلامی 85 نمبر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔پی ٹی آئی کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے 40 کے بجائے 42 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ڈسٹرکٹ سینٹرل ،45 یوسیزہیں 3 یوسیز پر امیدواران کے انتقال کے باعث ہولنگ نہ ہوسکی۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 37 یوسیز کے ساتھ پہلے نمبرجماعت اسلامی ، پی پی پی 4 یوسیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی ایک یوسی جیت پائی ۔ڈسٹرکٹ ایسٹ 43 یوسیز ہیں سب پر پولنگ ہوئی ایک کا رزلٹ روکا ہوا ہے ۔ 42 یوسیز کے نتائیج جاری کردیئے گئے۔ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جماعت اسلامی 19 یوسیز کے ساتھ پہلے نمبر پر پی پی پی 14 یوسیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی نے 9 یوسیز جیت سکی۔ ڈسٹرکٹ ملیر میں 30 یوسیز میں پولنگ ہوئی تمام کے نتائیج جاری کردیئے گئے ۔ڈسٹرکٹ ملیر میں پی پی پی 20 یوسیز کے ساتھ پہلے نمبر پر 4 یوسیز لیکر پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے ۔ڈسٹرکٹ ملیر میں جماعت اسلامی 3 یوسیز جیت پائی۔ ڈسٹرکٹ ملیر کی2 یوسیز نون لیگ نے جیتی اور 1یوسی پر آذاد امیدوار کامیاب ہوا۔ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 33 یوسیز ہیں 3پرا امیدواران کے انتقال کے باعث انتخاب نہیں ہوا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانج یوسیز کے نتائیج روکے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پی پی پی اور پی ٹی آئی نے 9،،9، یوسیز جیتی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جماعت اسلامی نے 05 جبکہ جمعیت علما اسلام نے 02 یوسیز جیتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ساوتھ 26 یوسیز میں سے ایک امیدوار کے انتقال کے باعث 25 یوسیز پر پولنگ ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ساوتھ میں 15 یوسیز جیت کر پی پی پی پہلے نمبر پر تحریک انصاف 9یوسیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ٹی ایل پی ایک یوسی جیت سکی۔ ڈسٹرکٹ کورنگی میں 37 یوسیز میں سے تین کے امیدواران کے انتقال کے باعث 34 پر ہولنگ ہوئی ۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں 21 یوسیز جیت کر جماعت اسلامی پہلے نمبر پر پی ٹی آئی 8 یوسیز جیت کر دوسرے نمبر ہے ۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں ہی پی پی نے 3 یوسیز جیتی، ٹی ایل پی نے 2یوسیز جیتی، نون لیگ نے بھی 2یوسیز جیتی۔ڈسٹرکٹ کیماڑی کی 32 یوسیز میں سے ایک پر امیدوار کا انتقال ہوا 31 یوسیز پر پولنگ ہوئی۔ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 26 یوسیز جیت کر پی پی پی پہلے نمبر پر پی ایم ایل این 3 یوسیز لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی 2 یوسیز جیتیں۔